بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کے گانے ’’بےشرم رنگ‘‘ نے ایک ہفتے میں 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کے آفیشل تھیم سانگ ’’بےشرم رنگ‘‘ نے ایک ہفتے میں 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے جبکہ بالی ووڈ اسٹار کنگ خان کی فلم اگلے سال جنوری کے آخر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔فلم میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔