قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔بابر اعظم کے 2022ء میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل ہو گئے۔کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انجام دیا ہے۔بابر اعظم ایک سال میں 1000 ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔