وزیر اعظم (کل) ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، سعودی عرب کے دورے کی دعوت سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم پاکستان کو دی تھی، وزیر اعظم گرین مشرق وسطی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم سعودی ولی عہد اور سعودی قائدین سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر اعظم روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے اور عمرہ بھی کریں گے۔