کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے 4 ہزار سے زائد ڈیلی گیٹس میں سے 3 ہزار 923 ڈیلی گیٹسکی حمایت حاصل کرلی ہے جس سے وہ ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدواربننے کی اہل ہوگئی ہیں۔مطلوبہحمایت حاصل کرنے کے بعد کملا ہیرس امریکا کی 250 برس کی تاریخ میں بڑے پلیٹ فارم سے صدارتیالیکشن لڑنے والی پہلی غیر سفید فام خاتون بن گئی ہیں-کملا ہیرس کو باضابطہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدواراگلے ہفتے نامزد کیا جائےگا-
جو بائیڈن کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے اچانک باہر ہونے پر ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے کہا گیاتھا کہ بعض دیگر شرائط کے ساتھ ساتھ ہر وہ شخص صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہوسکتا ہے جواپنے حق میں 300 ڈیلی گیٹس کے دسختط حاصل کرلے گا۔