یوکرینی فوج نے خیرسون کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔ کیف سے خبر ایجنسی کے مطابق روس میں ضم شدہ یوکرین کے علاقے خیرسون سے روسی فوج کا انخلا ہوگیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ یوکرینی فوج خیرسون کے مرکزی ٹاون اسکوائر پہنچ گئی۔ دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج کی پیش قدمی کے باعث فوجی انخلا کا مشکل فیصلہ کیا۔