شہر کراچی میں ہوا مرنا بھی مشکل قبر کی قیمت 5 لاکھ


) شہر کراچی میں لوگوں کیلئے مرنا بھی مشکل ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کر اچی کے قبرستانوں میں قبر کی سرکاری قیمت 14500روپے جبکہ قبرستان کا عملہ 25سے 50ہزار روپے تک وصول کررہا ہے، تاہم قبر کیلئے ایک سے 5لاکھ روپے تک وصولی کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ میوہ شاہ اور پاپوش نگرقبرستان مبینہ طور پر مافیاز کے زیر کنٹرول ہیں تاہم ڈپٹی میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں قبرستانوں کا فقدان ہے اس سلسلے میں بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مہنگائی کے باعث اب شہریوں کو اپنے پیاروں کی تدفین میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جہاں قبروں کیلیے سرکاری فیس کے ساتھ اضافی پیسے وصول کیے جارہے ہیں۔کراچی کے شہریوں کا مرنا بھی محال ہوگیا ہے اور اپنے لوگوں کیلیے اپنے پیاروں کیلیے قبر تک بھی میسر نہیں ہے، مہنگائی نے جہاں تمام چیزوں کو متاثر کیا وہاں مرنا بھی مشکل ہو گیا غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کے تدفین کا عمل بھی مشکل اور تکلیف دہ ہوگیا ہے