ضلع کونسل ملازمین کا ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن کیخلاف احتجاج‘ دفاتر کی تالہ بندی
ملتان( خبر نگار خصوصی )ضلع کونسل ملتان کے ملازمین نے ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن رانا محبوب عالم کے خلاف احتجاج کیا جس کی قیادت ایپکا کے رہنما خالد جاوید سنگھیڑا نے کی اس دوران آفس کی مکمل تالا بندی کی گئی آفس کے باہر احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا مقررین نے کہا کہ مذکورہ افسر کا رویہ ملازمین کے ساتھ انتہائی نامناسب ہوتا ہے گالم گلوچ کرتے ہیں وہ کرپشن میں ملوث ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ رانا محبوب عالم کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے ان کی کرپشن کی انکوائری کرائی جائے امتیاز احمد چٹھ اعجاز حسین بھٹہ حامد شیخ ملک سجاد راں محمد ادریس سمیت ملازمین کی کثیر تعداد نے احتجاج میں شرکت کی تاہم معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ افسر بارہ دن کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔