امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی امریکی کوسٹ گارڈ اکیڈمی میں جنسی حملوں اور عصمت دری کے واقعات کی چھان بین کرے گی


کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا ایل فاگن کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں انہیں انکوائری سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ذیلی کمیٹی کے چیئرمین سین رچرڈ بلومینتھل (D-Conn.) اور سینیٹر رون جانسن (R-Wis.) نے خط میں لکھا ہے کہ ”ذمہ دار افسران جن کے زیر سایہ یہ کاروائیاں ہوتی رھیں اور انہوں نے کچھ نہیں کیا جوابدہ ٹھہرایاجائے”-