کراچی میں راجستھان کی گرد آلود خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ہواؤں کی تبدیلی موسم کی تبدیلی کا باعث بنتی ہے اور ہم خزاں کے موسم میں داخل ہو رہے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہتا ہے جبکہ شام کو سمندری ہوائیں بحال ہو جاتی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 روز تک کراچی میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا