منفی روٹین اور عادات بن گئیں نوجوانوں کی موت کا باعث
گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کی بیماریوں سے آگاہی کا دن منایا گیا، سال 2023 کے اس دن کا عنوان ’دل کا استعمال کریں اور دل کو جانیں‘ رکھا گیا تھا۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 30 سے 40 فیصد اموات کا سبب دل کے امراض ہیں جس کی وجہ طبی ماہرین کی جانب سے ورزش اور جسمانی محنت و مشقت نہ کرنے سمیت موٹاپے، ذیابطیس، ہائی کولیسٹرول لیول، ہائی بلڈ اور شوگر لیول، بیٹھنے کے گھنٹوں میں اضافہ، مضر صحت خوراک، غیر صحت مندانہ طرز زندگی اور بڑھتی ہوئی سگریٹ نوشی کو قرار دیا جا رہا ہے