ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سپر 8 کا مرحلہ شروع
جنوبی افریقہ نے میزبان امریکہ کو 18 رنز سے ہرا دیا
گروپ 1 میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور انڈیا جبکہ گروپ 2 میں جنوبی افریقہ، امریکہ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ شامل ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں
انٹیگوا میں ہونے والے میچ میں امریکہ کی ٹیم 195 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں صرف 176 رنز ہی بنا سکی۔ اینڈرس گوس 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ڈی کوک نے 40 گیندوں پر سات چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ایڈن مرکرم 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ہینرچ کلاسن تین چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
امریکہ کی جانب سے فاسٹ بولر سوربھ نیتراوالکر نے اپنی عمدہ بولنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بائیں بازو کے سپنر ہرمیت سنگھ نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ گروپ 2 میں دو پوائنٹس کے ساتھ اس وقت سب سے آگے ہے جبکہ گروپ 1 کا ابھی کوئی میچ نہیں ہوا۔