اب تک کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیمیں

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کر رھے ہیں- ورلڈ کہ ٹی ٹونٹی میں حصہ لینے والی 20 ٹیموں میں امریکہ ، کینیڈا بھی شامل – سیمی فائنلز اور فائنلز ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے- سپر 8 مرحلہ جاری ہے- پاکستان اور انگلینڈ ٹورنامنٹ سے باھر ہو چکے ہیں-

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے آٹھ ایڈیشنز میں اب تک چھ ممالک کی ٹیمیں فاتح رہی ہیں۔ پاکستانی ٹیم اب تک آٹھ میں سے تین بار فائنل میں پہنچی مگر صرف 2009 میں ہی یہ ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہی۔

انڈیا نے بھی ایک مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے اور یہ موقع اسے پہلے T20 ورلڈ کپ میں ہی ملا تھا جب اس نے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ انڈیا اس کے بعد 2014 میں پھر فائنل میں پہنچا لیکن سری لنکا سے ہار گیا-

انگلینڈ کی ٹیم اس مرتبہ دفاعی چیمپئین کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور سپر آٹھ مرحلے میںٹورنامنٹ سے باہر ھو گئی ۔ وہ 2022 اور 2010 میں یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔

انگلینڈ کے علاوہ دو مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم اس مرتبہ کی میزبان ویسٹ انڈیز کی ہے جو 2012 اور 2016 میں ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔

ان ممالک کے علاوہ آسٹریلیا نے 2021 میں جبکہ سری لنکا نے 2014 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔