جولائی میں شدید بارشوں کی پیشین گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک 

زیادہ ہونے کے خطرات ہیں۔ یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے۔ 

جولائی کے پہلے ھفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش کے امکانات ہیں جبکہ دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں۔ 

جولائی کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب ساؤتھ پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی ہے۔