یہ ہے ہمارا خوبصورت پاکستان ؛ھوشے سے خوشپنگ تک ٹریکنگ
دو پرجوش ٹریکرز محمد خلیل ڈار اور بریگیڈیئر سکندر جاوید (ر) نے اپنی مہم جوئی کی خواہش کو پورا کرنےاور دنیا کو بتانے کے لیے کہ پاکستان کتنا خوبصورت ہے ،ہوشے (9300 فٹ) سے خوشپنگ تک(14800 فٹ) ٹریک کیا۔ انہیں ہوشے سے خوشپنگ تک 3 دن لگے جو کہ 30 کلومیٹر (بشمول گلیشیئر پر5 کلومیٹر) ہے۔
دونوں ٹریکرز کا پیغام ہے کہ دنیا دیکھنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں –
خوشپانگ ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے جہاں سے مشہور 6000 میٹر بلند لیلی چوٹی کا نظارہ بہت دلکش ہے-
ہُشے سے خُسپانگ تک اور واپس ہُشے 6 دن کی ٹریکنگ ہے۔
گونڈوگورو لا کا پاکستان کا سب سے زیادہ بین الاقوامی طور پر مشہور ٹریک بھی اس سے جڑتا ہے کیونکہخوشپنگ گونڈوگورو لا کی بنیاد پر واقع ہے۔ یہ ہشے وادی کو بالٹورو ویلی سے جوڑتا جو کہ 15 دن کا ٹریک۔
ٹریکنگ کے دوران انہوں نے بالترتیب سائچو 10,000 فٹ اور دلسانگپا 12400 فٹ پر دو رات قیامکیا۔
پاکستان زندہ باد اور گلگت بلستان کے انتہائی مہمان نواز ساتھی جو ٹریکنگ کے لئے آنے والوں کا بھر پور ساتھ دیتے ہیں