دودہ تین سو روپے کلو تک جا سکتا ہے؛ ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن
ایسوسی ایشن نے اپنے احتجاجی مظاہرے میں خبردار کیا ہے کہ جانوروں کی خوراک پر اضافی ٹیکسوں کو واپس نہ لیا تو دودھ، بڑا گوشت اور چھوٹا گوشت مہنگا ہو جائے گا- دودہ تین سو روپے کلو، بڑا گوشت دو ھزار روپے کلو اور چھوٹا گوشت پنتیس سو روپے کلو تک پہنچ جائے گا- حالیہ اکنامک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں 80 لاکھ افراد فارمنگ کے پیشے سے جڑے ہیں – اس وقت ملک میں اندازا پانچ کروڑ تیس لاکھ بڑے جانور اور آٹھ کروڑ چھوٹے جانور ہیں –