امریکہ میں بھی سپریم کورٹ پروسیجرز میں تبدیلیوں کا عندیہ
امریکا کے صدر جو بائیڈن نے ملک کی سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیاہے۔
رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن سپریم کورٹ میں تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی تجاویز آئندہ چند ہفتے میں پیشکریں گے۔ جن میں ججوں کے عہدے کی معیاد مقرر کیاجانا اور اخلاقی قدروں پر لازمی عمل شامل ہوگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیوں کے معاملے پر صدربائیڈن نے آئینی ماہرین اور اراکینکانگریس سےصلاح مشورے مکمل کرلیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن اس آئینی ترمیم پر بھی غور کر رہے ہیں کہ صدور اور آئینیعہدوں پر موجود دیگر شخصیات کو حاصل وسیع تر استثنیٰ بھی ختم کردیا جائے۔