پیرس اولمپکس 2024، موبائل نہیں، اصل گیم؛ بچوں کو ضرور دکھائیں
دنیا بھر کے والدین کو اپنے بچوں کو پیرس میں جمعہ سے شروع ہونے والے اولمپکس ضرور ٹی وی پر دیکھنے کے لئے اسرار کرنا چاہیے- دنیا بھر سے دس ہزار بہترین، منجھے ہوئے اتھلیٹ ایک دوسرے کے مدّمقابل ہونگے- کھلاڑی موبائل میں نہیں نہیں اصل گراؤنڈ میں مقابلے میں جیتنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے-
میڈل جتنا تو ہے ہی بڑی بات لیکن اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینا بذات خود ایک بہت بڑا اعزاز ہے – یہ دس ھزار اتھلیٹ جسمانی ، ذہنی اور تکنیکی لحاظ سے دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں جو سالہا سال کی محنت اور مہارت حاصل کرنے کے بعد یہاں پہنچے ہیں –
اولمپکس کا انعقاد بذات خود ایک بہت بڑی انتظامی ذمے داری ہے-
اولمپکس کی دنیا موبائل کی سکرین سے باہر کی دنیا ہے- یہ اصلی دنیا ہے- مقابلے کی دنیا ہے جہاں جراءت اور ہمت کا مقابلہ ہوتا ہے- نوجوان نسل کو اس اصلی مقابلے والی دنیا کو دیکھنا چاہیے تاکہ جسمانی اور ذہنی صحت کی افادیت کا اندازہ ہو سکے-
پیرس اولمپکس میں 32 کھیلوں کے329 ایونٹس ہوں گے جن میں دنیا بھر سے تقریبا ساڑھے10 ہزاراتھلیٹس موابلے کے لئے پیرس پہنچ چکے ہیں ۔ پیرس اولمپکس 2024 کے انعقاد کے لئے 14000 سےزیادہ اتھلیٹس، کوچز، معاون عملہ اور اہلکار وں کے لئے اولمپک ولیج بنایا گیا ہے- اولمپکس 2024 کےلیے 80 لاکھ سے زیادہ ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے- آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق ڈرونحملوں جیسے ممکنہ خطرات کے خدشات کے باعث فرانسیسی حکومت نے اولمپک کی افتتاحی تقریب کےلیے تماشائیوں کی تعداد کو کم کر دیا ہے- پیرس پولیس کا کہنا ہے کہ گیمز کے دوران تقریبا 30,000 پولیسافسران اور مسلح افواج کے 18,000 سپاہی روزانہ متحرک ہوں گے۔ پیرس اولمپکس گیمز 11اگست کواختتام پذیر ہوں گے