اڈانی گروپ کرپشن، دوبارہ خبروں میں

جئے رام نے سوس عدالت کے اڈانی گروپ کی پانچ کمپنیوں کے فراڈ اور منی لانڈرنگ میں 311 ملین ڈالر منجمد کرنے اور اڈانی گروپ کی دیگر غیر قانونی کاروائیوں پر حیران کن انکشافات کئے ہیں-

گوتم اڈانی کا بھارت کا سب سے بڑا کاروباری گروپ ایک دفعہ پھر کرپشن کے الزامات کی زرد میں- کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے گروپ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھایا اور جوائنٹ پارلیمنٹ کمیٹی سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا-انہوں نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ھوئے کہا کہ 2018 میں اڈانی کے brother in law نے ایک bankrupt کمپنی ڈائمنڈ پاور انفرا لمیڈ 501 کروڑ بھارتی روپوں میں خریدی جبکہ کمپنی کی مارکیٹ ویلیو ایج ھزار کروڑ روپے تھی- 2022 میں کمپنی کا کاروبار صفر تھا- لیکن 2023-24 میں کمپنی کو ایڈانی گروپ 344 کروڑ کا کاروبار دیتا ھے- اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کمپنی ھوا میں اڑنے لگتی ھے اور آج کمپنی کی کل مالیت 7626 کروڑ ھے- جئے رام نے بھارت کے معاشی ریگولیٹر SEBI پر کڑے سوال اٹھائیں ہیں-