درشیل سفاری کی بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں واپسی





بھارتی فلم ”تارے زمین پر“ سے شہرت پانے والے ایشان (درشیل سفارے) ایک بار پھر فلم نگری میں اپنا رنگ جمانے کےلئے تیار ہیں۔ننھے اداکار کی نئی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں چائلڈ اسٹار ایک خوبصورت نوجوان کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔درشیل سفاری تقریباً 10 سال کے وقفے کے بعد فلموں میں واپسی کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کالج کی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتے تھے اور تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اپنے پہلے شریک اداکار، سپر اسٹار عامر خان سے کام کے لیے پوچھتے ہوئے شرم محسوس کریں گے۔