ایک ہزار ارب روپے پانچ بڑے شعبوں میں ضائع ہونے کی نشاندہی۔
پانچ بڑے شعبوں میں ایک ہزار ارب روپے کی ضائع ہوجانے کی نشاندہی کے بعد اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کےلیے ایک قابل عمل پلان مانگ لیا ہے تاکہ 9.4 ٹریلین روپے کا سالانہ ہدف حاصل کیاجاسکے۔اجلاس میں بتایاگیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ جمع کررہے ہیں انہوں نے خزانے میں رقم جمع نہیں کرائی،مانیٹرنگ سے200 ارب مل سکتے ہیں۔کچھ بڑانڈز کی سگریٹ کیایک ڈبی 100 روپے کی ہےجبکہ اس پر ٹیکس 127 روپے ہے،ٹریس اینڈ ٹریک نافذ کیاجائےافغانستان اور ایران کی سرحدوں سے ڈالر اور دیگر اشیااسمگل ہورہی ہیں ، سرحدوں سے اسمگلنگ بندکرنا ہوگی نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کیوبلاک میں منگل ک شام ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صداری کی تاکہ وہ 9.4 ٹریلین روپے کے محصولات کے سالانہ ہدف میں بڑھتے ہوئے خلا کو پرکرنے کےحوالے سے ایف بی آر کی حکمت عملی کا جائزہ لے سکیں تاہم وزارت خزانہ نے اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کیا