سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل کا فیصلہ جمعہ کو صبح بارہ بجے سنایا جائے گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی ریگولر بینچ اس اپیل پر فیصلہ سنائےگا۔ یاد رہے اس اپیل کی سماعت سپریم کورٹ کے 13 رکنی بینچ نے کی تھی۔
فیصلہ سنانے سے پہلے دو مرتبہ 13 ججز کے درمیان اس پر مشاورت ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پھر پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کیدرخواستیں مسترد کردی تھیں۔
پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔