دھلی کی سڑکوں پر جنسی ہراسیگی کا شکار ہو چکی ھوں : بھارتی اداکارہ
بھارتی اداکارہ تلوتما شومے نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ دہلی میں جنسی ہراسانی کا شکار ہو چکی ہیں۔ وہ خوش قسمت رہیں کہ بچ کے نکل گئیں-
واقع کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ بحالت مجبوری انہوں نے کار میں لفٹ لی- کار والے نے تھوڑی دور جا کر نا زیبا حرکات شروع کر دیں- انہوں نے کار والے پر حملہ کیا جس سے کار کا توازن بھی بگڑ گیا اور پھر کار والے نے غصے سے انہیں سڑک پر اتار دیا۔