ہاتھوں کی زنجیر

انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن ​​میں ایک بک شاپ کے مالک نے ، کتابوں کی نئی دوکان کرائے پر لی کیونکہ پرانی دوکان کا کرایہ زیادہ تھا  – کتابوں کی منتقلی کے لئے  اس نے عوام سے سوشل میڈیا پر  مدد کی درخواست کی- اگلے دن تقریبا  250 سے زیادہ نوجوانوں، بوڑھے، عورتیں مدد کے لئے پہنچ گئے-   ایک انسانی زنجیربنائی  اور  ہزاروں کتابیں  نئی جگہ ، جو کہ زیادہ دور نہیں تھی، منتقل کر دیں-